ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل:شمس انگلش ہائی اسکول کے متعلم عبدالطیف شطرنج مقابلے میں ریاستی سطح کے لئے منتخب

بھٹکل:شمس انگلش ہائی اسکول کے متعلم عبدالطیف شطرنج مقابلے میں ریاستی سطح کے لئے منتخب

Mon, 18 Sep 2017 21:01:28    S.O. News Service

بھٹکل:18/ستمبر (ایس اؤنیوز)تربیت ایجوکیشن سوسائٹی بھٹکل کے شمس انگلش میڈیم ہائی اسکول کے متعلم عبدالطیف شیخ ضلعی سطح کے شطرنج مقابلے میں اول مقام حاصل کرتے ہوئے ریاستی سطح کے لئے منتخب ہوئےہیں۔

پیر کو تعلقہ کے سرکاری ہائی اسکول بیلکے میں منعقد ہوئے اترکنڑا ضلعی سطح کے مقابلہ جات میں عبدالطیف نے بہترین کھیل کامظاہرہ پیش کرتے ہوئے اول مقام حاصل کیا ہے۔ اور ریاستی سطح پر ہونے والے مقابلے کے لئے منتخب ہوئے ہیں۔ طالب علم کی کارکردگی پر انتظامیہ سکریٹری محمد طلحہ سدی باپا ، پرنسپال فہمیدہ ملا، صدر مدرس ایم آر مانوی ، فزیکل ٹیچر مہیش نائک نے مبارکبادی پیش کی ہے۔


Share: